یورپ نے روس سے سونے اور زیورات کی خریداری پر پابندی عائد کردی
- 22, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : یورپ نے روس سے سونے اور اس کے زیورات کی خریداری پر پابندی عائد کردی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ اور یورپی ممالک نے روس پر کئی قسم کی پابندیاں عائد کیں اور روس کے تمام غیر ملکی اثاثے ضبط کر لیے ۔
نیوز ٹو ڈے : سونے کی خریداری پر یہ پابندی روس کی جانب سے یوکرین پر جنگ مسلط کرنےکے بدلے میں لگائی گئی اور روس کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ۔ یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرف سے روس پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف روس بھی اپنی ضد پر ڈٹا ہوا ہے ۔
پابندیوں کے اس نئے مرحلے میں روس سے سونے کی خریداری کے علاوہ اس کے کئی ادارے اور افراد بھی شامل ہوں گے جس کے روس سے باہر قیمتی اثاثے موجود ہیں۔ یوکرین پر حملے کے بعد روس کو اور بھی کئی پابندیوں کا سامنا ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ روس پر پابندیاں لگانے والے خود روس سے کئی ملین ڈالرز کا سامان موصول کرتے ہیں جو کہ اب ممکن نہیں ہو گا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ توانائی کے بعد سونے پر پابندی ک اصل مقصد روس کی آمدنی کے ذرائع کو کم سے کم کرنا ہے تاکہ اس کی یوکرین پر حملہ جاری رکھنے کی استعداد کو کم کیا جا سکے اور یوکرین میں کشیدہ حالات کو بہتر بنا کر یہاں کی عوام کے حقوق کوتحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔
مزید پڑھیں : کیپیٹل پر حملے کی تحقیقات کرنے والی ہاؤس کمیٹی کے چیئرمین بینی تھامپسن کاڈونلڈ ٹرمپ پر بڑا الزام
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین

تبصرے