بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان کو دکھاوا مہنگا پڑ گیا ، دریا کا آلودہ پانی پی کر ہسپتال منتقل

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان  کو عوام اور میڈیا کے سامنے دکھاوا کرنا مہنگا پڑ گیا ۔بھارتی وزیر اعلیٰ دریا کا آلودہ پانی پی کر بیمار پڑ گئے۔

 

نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ دریائے کالی بین کی صفائی کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر پیش آیا۔ جہاں وزیر اعلیٰ نے دریا کا پانی یہ دکھانے کے لیے پیا کہ یہ پانی پینے کے لیےصاف اور شفاف  ہے تاہم وہ یہ پانی پی کر بیمار پڑگئے اور انہیں اسپتال  منتقل کرنا پڑا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : نیوز ٹوڈے ی رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی (اے اے پی) سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان  کی طبعیت بہتر ہو ئی اور ان کو  ایک دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

 

یاد رہے کہ اس دریا کے آس پاس گندگی بہتی ہے جس میں کئی طرح کے کیمیکل، فضلا جات اور دیگر آلودہ مادے شامل ہیں۔اس سے قبل بھی  یہاں کی عوام نے یہ مسئلہ اٹھایا کہ ادر  پینے کا صاف پانی میسر نہیں تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے غیر مناسب ہتکنڈے استعمال کر کے ان کی آواز کو دبا دیا گیا ۔

 

مزید پڑھیں : یورپ نے روس سے سونے اور زیورات کی خریداری پر پابندی عائد کردی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+