پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلائو بڑھنے لگا ، 24 گھنٹوں میں 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں دن بہ دن  اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس جان لیوا وباء سے 7 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ساتوں افراد کا تعلق صوبۂ سندھ سے ہے،واضح رہے کہ سندھ کے کئی شہروں میں کورونا کے کیسز  آئے دن بڑھتے جا رہے ہیں جو کہ  عوام اور سندھ حکومت کے لیے تشویشناک بات ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پرآ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 95 فیصد  تک بتائی جا رہی ہے۔

 

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 679 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 166 کی حالت نازک نہج پر پہنچ چکی ہے ۔

 

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 462 کورونا وائرس کے مریض جہان ِ فانی سے رخصت ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس کے  کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 49 ہزار 73  تک پہنچ گئی ہے ۔

 

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر عالمی ادارہ صحت نےوارننگ جاری کر دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+