شام میں اسرائیلی حملہ، 3 فوجی ہلاک جبکہ 7 شدید زخمی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیل نے دل دہلا دینے والا میزائل حملہ کیا ،اس  حملے کے نتیجے میں  متعدد جانوں کو نقصان پہنچا ،ذرائع کے مطابق اس حملے میں شام کے 3 فوجی ہلاک جبکہ 7 شدید زخمی ہو ئے۔

 

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا رپورٹس  کے مطابق دمشق کے قریبی علاقے سے جوابی کارروائی کی گئی اور شام کی افواج نے  اسرائیل کی جانب سے کیے گئے میزائلوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

 

رپورٹ کے مطابق شام کو اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے،جبکہ شام کی فوج کے  اہلکار بھی اس حملے میں  جاں بحق ہوئے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :واضح رہے کہ اسرائیل اور شام میں یہ لڑائی ایک طویل عرصے سے چل رہی ہے جس کا ابھی تک کوئی نتیجہ ہیں نکلا،عالمی طاقتوں نے بیچ میں پڑ کر مذاکرات کروانے کی کوشش کی مگر یہ مذاکرات بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے ،یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس جنگ میں  دو سے زیادہ فریقین شامل ہیں جو کہ ایک دوسرے کی سپورٹ کے لیے عام عوام پر جان لیوا حملے کر رہے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں: بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان کو دکھاوا مہنگا پڑ گیا ، دریا کا آلودہ پانی پی کر ہسپتال منتقل

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+