بِگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم،محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کا نام شامل

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آسٹریلیا کی جانب سے کروائی جانے والی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا نام  بھی شامل ہو چکا ہے ، آسٹریلوی میڈیا ذرائع  نے اضح کیا کہ  پاکستانی کپتان بابر اعظم، اوپننگ بیٹر  محمد رضوان اور تیز گیند باز  شاہین  شاہ آفریدی غیر ملکی کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔

 

نیوز ٹوڈے : آسٹریلوی میڈیا نے بتایا کہ بی بی ایل کے گزشتہ سیزن میں بھی تینوں کرکٹرز کی شمولیت کی  بات چیت ہوئی تھی۔

 

لیگ کے 12 ویں ایڈیشن میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی ایکشن میں نظر آسکتے ہیں جبکہ فاسٹ بالر حارث رؤف اور لیگ اسپینر شاداب خان گزشتہ سیزن کھیلنے کی وجہ سے اس سال ہونے والی لیگ کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ بی بی ایل لیگ  میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ متعارف کرایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بی بی ایل کا ڈرافٹ 28 اگست کو ہوگا، جبکہ لیگ 13 دسمبر کو  آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی ۔

 

مزید پڑھیں : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب میں اجلاس،سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+