پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی
- 25, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے ،قومی کھلاڑی کی میچ کے بعد ایک میڈیا ٹاک ہوئی جس میں انہوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے ۔
نیوز ٹوڈے : پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ انجری کے باوجود محنت اور کوشش کی جس کا نتیجہ سامنے ہے، ذرائع سے معلوم ہوا کہ اسے قبل ارشد ندیم انجری کا شکار تھے اور وہ تندرست نہیں تھے مگر اس کے باوجود وہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے انجری برداشت کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کھیلنے چلے گئے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے :انہوں نے عوام کو بتایا کہ پاکستان کی نمائندگی ان کے لیے کتنی اہم ہے کہ انہوں نے اس تشویشناک حالت میں بھی پاکستان کا ساتھ نہیں چھوڑا، انجری کے باوجود میچ کے لیے میدان میں وہ اتنے ہی جوش و ولولے سے اترتے تھے ۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کارکردگی کے بعد کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں میڈل حاصل کرنے کی پوری کوشش کروں گا،اور پاکستان کا پرچم بلند کروں گا ۔
مزید پڑھیں : بِگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم،محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کا نام شامل
تبصرے