فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید
- 25, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے ، جبکہ اسرائیل کے حملے سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
نیوز ٹوڈے : فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے6 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت کافی نازک بتائی جاتی ہے، فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،فوجی حملوں میں عام عوام کا مارے جانا دونوں ممالک کے لیے تشویشناک ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : محمود عباس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جرائم ہمارے لوگوں اور ان کے ارادوں کو شکست نہیں دے سکتے،ہم اسلام کے نام پر جہاد کرنے کو تیار ہیں،کوئی باہر سے آ کر ہمارا حق نہیں چھین سکتا ،ہم اپنے حق کے لیے آخری سانس تک لڑنے کو تیا ر ہیں ۔
انہوں نے واضح کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے، منصفانہ امن کے قیام تک خطے میں تشدد کا یہ چکر چلتا رہے گا،جب تک دونوں فریقین بیٹھ کر مذاکرات نہیں کریں گے تب تک یہ مسائل جاری رہیں گے اور عام عوام اس کا شکار بتی رہے گی ۔
نیوز ٹوڈے کی ایک رپور ٹ کے مطابق رواں سال مارچ سے لے کر اب تک اسرائل نے فلسطین پر کئی حملے کیے جن میں تقریباً ب ۵۲ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، زیادہ تر لوگ ان میں سے مقامی تھے جس کا فوجی حملوں سے کو ئی تعلق نہیں ۔
مزید پڑھیں : لوکاشنکا نے زور دیا ہے کہ یوکرین کو تباہی سے بچانے کیلیے کیو کو ماسکو کی شرطیں ماننی ہوں گی
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین

تبصرے