ایلون مسک کا ٹوئٹر کے 270 بلین ڈالر کے نقصان پر ردِ عمل

بریکنگ نیوز ٹوڈے : معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کو اپنے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد ہونے والے نقصان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے عدالت میں اپنا مئوقف جمع کروا دیا، انہوں نے عدالت میں واضح کیا کہ میں ٹوئٹر  کے "گلو" کا "ربڑ" ہوں۔

 

ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک  کے ساتھ ٹوئٹر ڈیل اور اشتہارات سے آمدنی میں کمی کے باعث کمپنی کو دوسری سہ ماہی میں 270 ملین ڈالرز کا  ناقابلِ برداشت نقصان   ہوا ہے  ۔

 

نیوز ٹوڈے : کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال کمپنی کی فروخت 1.18 بلین ڈالرز تھی جس میں 1 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے، دوسری جانب 2021ء کے مقابلے میں کمپنی کے شیئرز کی قیمت سے موازنہ کرتے ہوئے 35 فیصد نقصان ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ۔

 

واضح رہے کہ ٹوئٹر نے ایلون مسک کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے کہ مسک نے پہلے تو کھلے عام سودا کرنے کا تماشہ کیا اور پھر کمپنی کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، ٹوئٹر کی جانب سے عدالت سے اس مقدمے پر قانونی کارروائی کو تیز کرنے کی بھی درخواست کی گئی  تا کہ  مستقبل میں کمپنی کو کسی بھاری نقصان سے بچایا جا سکے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : مسک کے وکلاء کی جانب سے بیان دیا  کہ اس معاملے کا حل تلاش کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہوگا لہٰذا اس کیس کی سماعت اگلے سال فروری میں مقرر کی جائے،اس کے برعکس انہوں نے واضح کیا کہ کمپنی کو نقصان ایلون مسک کی وجہ سے نہیں ہوا  بلکہ ٹوئٹر نے کچھ اہم چیزیں ایلون سے چھپائیں جس کا ان کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

 

مزید پڑھیں: فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+