مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے خودکشی کر لی
- 25, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : (سری نگر) قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،تاہم ابھی تک اس واقعہ کی کوئی حتمی تفصیل منظرِ عام پر نہیں آئی نہ ہی اس خودکشی کی وجہ بتائی جا رہی ہے تاہم بھارتی حکام کی جانب سے اس معاملے پر تفتیش جاری ہے ۔
نیوز ٹوڈے : کشمیر میڈیا اداروں کے مطابق جموں میں تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس کے سب انسپکٹر نے سرکاری رائفل سے گولی مارکر خودکشی کرلی، فائرنگ کی آواز سن کر ساتھی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو سب انسپکٹر کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی۔ فوجی اہلکار کو قریبی اسپتال لے جایا گیا مگر تب تک اہلکار دم توڑ گیا ،تاہم ہسپتال پہنچنے پر اس کی موت کی تصدیق کی گئی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت رام دیو سنگھ کے نام سے ہوئی، حکام کی جانب سے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ کشمیر کی صرتحال کے باعث بھارتی افواج میں پست ہمتی اور ذہنی دبائو بڑھتا جا رہا ہے جس کے باعث آئے دن ایسے واقعات پیش آرہے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق اب تک ایسے واقعات کے نتیجے میں کم از کم ۶۰۰ سے زائد اہلکاروں نے خود کشی کی ہے ۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک کا ٹوئٹر کے 270 بلین ڈالر کے نقصان پر ردِ عمل
تبصرے