جاپان میں ساکورا جیما آتش فشاں لاوا اُگلنے لگا،محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری،لوگوں کو جلد ازجلد انخلا کی ہدایت

بریکنگ نیوز ٹوڈے : جاپان میں ساکورا جیما آتش فشاں لاوا اُگلنے لگا،اطراف کے علاقے میں الرٹ جاری کیا گیا اور لوگوں کو ان علاقوں سے جلد از جلد  انخلا کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 

نیوز  ٹوڈے : ٹوکیو سے جاپانی محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی جزیرے کیوشو کے آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کا اخراج جاری ہے، جو کہ ان علاقوں میں رہنے والے    تمام جانداروں کے لیے  شدید خطرے کی علامت ہے

۔ 

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آتش فشاں سے لاوا اخراج کا الرٹ لیول شدید یعنی 5 پر ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اطراف کے علاقے سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کر دی گئی ہے۔  

 

دوسری جانب مقامی پولیس  ذرائع کا کہنا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے سے ابھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مگر ابھی پولیس اور دیگر ذرائع نے اپنی کھوج جاری رکھی ہو ئی ہے  تاکہ اگر کوئی شخص مصیبت میں ہو تو اس کو فوراً ریسکیو کیا جائے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : جاپانی حکام نے واضح کیا ہے کہ آتش فشاں سے پچاس کلو میٹر کی دوری پر واقع سینڈائی نیوکلیئر پاور پلانٹ میں کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آ یا اور نہ ہی آتش فشاں پھٹنے کے بعد نیوکلیئر پاور پلانٹ میں کوئی بےضابطگی یا فنی خرابی  دیکھی گئی۔

 

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے خودکشی کر لی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+