بھارت میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،سڑکیں زیرِ آب آنے کے باعث 300 مگر مچھ سڑکوں پر نکل آئے
- 25, جولائی , 2022
بریکنگ نیو ز ٹوڈے : بھارت میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے جس کے شبب کئی علاقوں میں سیلا ب بھی آچکے ہیں جبکہ دوسری جانب سڑکوں کے زیرِ آب آنے کے باعث مگرمچھ سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : بھارتی کی ریاست گجرات کے شہر ودودڑا میں دریا کے کنارے رہائشی افراد کو بارش کے دنوں میں سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کی گئی ہے ، اس تاکید کی وجہ یہ ہے کہ بارش میں سڑکیں زیرِ آب آگئیں جبکہ دریا میں کم از کم 300 مگرمچھ ہیں جو بارش کے بعد سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔
بھارت کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کیونکہ لاکھوں لوگ ان علاقوں میں قیام پذیر ہیں جہاں دریا ساتھ لگتا ہے،لہٰذا انسانی زندگیوں کو ا س صورتحال کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : سڑکوں پر بارش کا پانی اکٹھا ہونے سے مگرمچھ بعض اوقات گھروں کے دروازے پر بھی آجاتے ہیں جس کی وجہ سے رہائش پذیر افراد کا گھر وں سے باہر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران انہیں روزانہ 25 سے 30 کالز موصول ہوتی ہیں جن میں رہائشی علاقوں میں مگرمچھ کی نشاندہی کی جاتی ہے، حکومت کی جا نب سے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی خاطر خواہ پیش کش نظر نہیں آ ئی ۔
مزید پڑھیں : جاپان میں ساکورا جیما آتش فشاں لاوا اُگلنے لگا،محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری،لوگوں کو جلد ازجلد انخلا کی ہدایت
تبصرے