انگریزوں کے ملک برطانیہ کا نیا وزیر اعظم ایک بھارتی ہندو ہو گا
- 25, جولائی , 2022
ان دنوں ساری دنیا کی نظر برطانیہ پر ہے اور خصوصاً بھارت کی نظر برطانیہ پر ہے کیونکہ برطانیہ کا نیا وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں ایک بھارتی سب سے آگے ہے اور بھارت کے لوگ اس بات پر خوش ہیں کہ جن انگریزوں نے ان پر دو سو سال تک حکومت کی تھی ان کے ملک کا وزیر اعظم ایک بھارتی ہو سکتا ہے ۔
اس بھارتی کا نام رشی سُنک ہے رشی سنک کے آباؤاجداد بھارت سے کینیا آباد ہو گۓ تھے پھر رشی سنک کے ماں باپ کینیا سے برطانیہ چلے گۓ رشی سنک برطانیہ میں 12 مئ 1980ء میں پیدا ہوۓ رشی کے آباؤاجداد کا دور دور تک سیاست سے کوئ واسطہ نہ تھا ۔
آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد رشی سنک نے 2001ء سے 2004ء تک مشہور بینک گولڈ مین سیکس میں نوکری کی رشی سنک 2020 ء میں بارس جانسن کی حکومت میں وزیر خزانہ مقرر ہوۓ اس دوران ان کے کام کو بہت سراہا گیا ۔
رشی سنک کو قدامت پسند پارٹی کے رہنما کی حیثیت سے آخری الیکشن میں انھیں 137 ووٹ ملے جبکہ ان کی مخالف لز ٹرس کو 113 ووٹ ملے ہیں اب یہ دونوں امیدوار خود کو برطانیہ کا بہترین اہل رہنما ثابت کرنے کی کوشش میں لگے ہوۓ ہیں ۔
اگر رشی سنک برطانیہ کے نۓ وزیر اعظم منتخب ہو گۓ تو یہ تاریخ میں پہلا موقع ہو گا جب ایک ہندو کو برطانیہ کی کمان سونپی جاۓ گی ۔
رشی سنک نے سیاست میں وہی طریقہ اپنایا ہے جو عام طور پر سیاست دان اختیار کرتے ہیں رشی سنک نے اپنے ایک بیان کے دوران کہا ہے کہ اگر وہ وزیر اعظم منتخب ہو گۓ تو وہ چین کے خلاف سخت کاروائ کریں گے انھوں نے لز ٹرس پر چین کی حمایت کرنے کا الزام بھی لگایا ہے ۔
اس وقت رشی سنک اور لز ٹرس دونوں امیدوار اپنی تقریروں اور بیانات سے برطانیہ کے عوام کے دل جیتنے کی کوشش کریں گے اور اگست کا مہینہ برطانیہ کیلیے ہنگامی مہینہ ہو گا کیونکہ ستمبر میں نیا وزیر اعظم منتخب ہو گا ۔
مزید پڑھیں: محبت اور جنگ میں سب جائز ہے
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے