فرانسیسی حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے نئے قوانین نافذ کر دیے
- 26, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں جس کے تحت ائیرکنڈیشن استعمال کرنے والی دکانوں کو ائیرکنڈیشن کے استعمال کے وقت دکان کے دروازے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے تا کہ ایک منظم انداز میں توانائی کی بچت کی جا سکے ۔
نیوز ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے چند علاقوں میں یہ قوانین پہلے سے ہی نافذ تھے تاہم اب وزیر توانائی نے ملک بھر میں یہ قوانین نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ یوکرین اور روس کی جنگ کے بعد یورپ میں انرجی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے،لہٰذا بجلی کی بچت کرنے کے لیے یورپی ممالک کی حکومتیں حفاظتی اقدامات کر رہی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرکنڈیشن سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں پر 750 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا،جس میں کسی قسم کی کو ئی چھوٹ نہ دی جا ئے گی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : فرانس کے وزیر توانائی نے کہا کہ وہ توانائی کے ضیاع سے متعلق آئندہ دنوں میں مزید احکامات جاری کریں گے،جب کہ شہر میں لگے اشتہارات کے بورڈز پر خاص اوقات میں پابندی عائد کی گئی ہے جس دوران ہر قسم کے اور ہر سائز کے اشتہارات کی لائٹیں بند رہیں گی،ورنہ ذمہ داران کو نقصان ہو گا ۔
مزید پڑھیں: انگریزوں کے ملک برطانیہ کا نیا وزیر اعظم ایک بھارتی ہندو ہو گا
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین

تبصرے