ایک تولہ سونا 148,300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،  جس کے بعد ایک تولہ سونا 1 لاکھ 48 ہزار 300 روپے کا ہو چکا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا  ہوشربا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، یاد رہے کہ اس سے قبل سونےکی قیمت میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا مگر اب سونے کی قیمتوں نے تاریخ رقم   کر دی ہے ۔

 

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس بڑھتے ہو ئے دور میں  ان اشیاء کی قمت میں کمی واقع ہونا ایک نا ممکن سی بات ہے کیونکہ پاکستان  کی تاریخ کے  مطابق  جو چیز ایک دفعہ مہنگی ہو جائے اس کی قیمت دوبارہ نیچے نہیں آتی ۔

 

نیوز الرٹ ٹو ڈے : عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1730 ڈالر فی اونس ہوچکا ہے۔

 

واضح رہے کہ  سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے او رملک بھر میں مہنگائی کا ایک طوفان  برپا ہو چکا ہے جس کے بعد عام عوام کے لیے مشکلات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

مزید پڑھیں: معاشی بحران،مہنگائی کا طوفان ،عوام پریشان، سب ریکارڈز ٹوٹ گئے، ڈالر 222روپے پر پہنچ گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+