روس کا دو ٹوک مئوقف برقرار ، روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین میں زیلنسکی کی حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں
- 26, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈ ے : روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد یوکرین میں صدر وولودومیر زیلنسکی کی حکومت کا خاتمہ ہے، ہماری یوکرینی عوام سے کو ئی لڑائی نہیں بلکہ ہم ا س حکومت کے خلاف ہیں جو کہ ہمیں اس طرح کے اقدا م کے لیے اکسا رہی ہے ۔
نیوز ٹوڈے : رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ سمٹ کے دوران بات کرتے ہوئے لاروف نے بیان دیا کہ ماسکو یوکرینی عوام کو اس ناقابل قبول حکومت کے بوجھ سے آزاد کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جو کہ ان کی عوام کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔
وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا یہ بیان یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے دیے گئے روسی عہدیداران کے بیانات کے منافی ہے جنہوں نے اپنے ہر بیان میں کہا تھا کہ وہ زیلنسکی کی حکومت ختم نہیں کرنا چاہتے،مگر مذاکرات کے دور ختم ہونے کے بعد صورتحال تبدیل ہو چکی ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : لاروف نے کہا کہ روس مارچ کے مہینے میں ہی کیف کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار تھا لیکن یوکرین نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے ہم سے میدان جنگ میں مقابلے کی نیت ظاہر کی جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہو ئے اور صورتحال یہاں تک آ پہنچی۔
سرگئی لاروف نے واضح کیا کہ مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین کو لڑنے پر حوصلہ دیا جا تا رہا اور کہا گیا کہ ہم تمہارے پیچھے ہیں مگر بدقسمتی سے یوکرین بھی اس دہرے معیار میں پھنس گیا اور میدان جنگ میں اتر کر ہمیں للکارنے لگا ۔
مزید پڑھیں: فرانسیسی حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے نئے قوانین نافذ کر دیے
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین

تبصرے