سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیڑھ سال بعد واشنگٹن آمد

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تقریباً ڈیڑھ سال بعد آج واشنگٹن  تشریف لائیں گے ، امریکی میڈیاکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدہ چھوڑنے کے بعد پہلی بار آج واشنگٹن پہنچیں گے۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا   کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ واشنگٹن میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کریں گے اور کیپیٹل ہل کی عمارت پر ہوئے حملے کی تحقیقاتی کمیٹی کے حوالے سے بھی  اپنا مئوقف عوام کے سامنے پیش کریں گے ، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وہ اپنا مئوقف واضح  کر چکے ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیپیٹل ہل پر حملے کی تحقیقاتی کمیٹی کی سماعت آخری مراحل میں ہے،اور اس معاملے پر بڑی تیزی سے پیش رفت کی جا رہی ہے ، جس کے بعد کسی قسم کا کوئی حتمی فیصلہ سنایا جا ئے گا ۔

 

واضح رہے کہ کیپیٹل ہل پر جنوری 2021ء میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےحامیوں نے دھاوا بول کر پر حملہ کیا اور اندر موجود لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد امریکہ کی سیاست میں ایک اہم  موڑ آیا اور حالات کافی کشیدہ ہوتے دکھائی دیے ،مگر دوسری جانب ٹرمپ نے بیا ن دیا کہ عوام جس لیڈر کو پسند کر تی ہے اس کے لیے وہ اکثر اوقات ایسے اقدامات  بھی  کرتی ہے ۔

 

مزید پڑھیں: روس کا دو ٹوک مئوقف برقرار ، روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین میں زیلنسکی کی حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+