کینیڈا کےشہر لینگلی میں فائرنگ سے متعدد افراد جاں بحق حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا

بریکنگ نیو ز ٹوڈے : کینیڈا کے شہر لینگلی میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اوٹاوا سے پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے بےگھر افراد تھے، فائرنگ شہر کے کئی مقامات پر کی گئی  جس   میں کئی لوگوں کو اپنی جان سے  ہاتھ دھونا پڑا ،تاہم کسی مقامی شخص کو کسی بھی قسم کا کو ئی نقصان نہیں پہنچا

۔ 

پولیس ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار شخص سے  حکام کی تفتیش جاری ہے ،امید ہے جلد ہی اس حملے کی وجہ منظرِ عام پر آ جا ئے گی اور اس معاملے کو ختم کیا جا ئے گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : مقامی میڈیا نے بتایا کہ یہ واقعہ حال ہی میں کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے شہر لینگلی میں پیش آیا، جب ایک نا معلوم شخص نے متعدد لوگوں پر  گولیاں برسائیں ۔

 

واضح رہے کہ پولیس نے ایمرجنسی الرٹ جاری  کر دیا ہے اور مقامی افراد کو  یہاں سے دور رہنے کا حکم دیا ہے  تا کہ مزید کسی قسم کا نقصان نہ ہو ۔

 

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلیمان شہباز اشتہاری قرار

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+