برطانیہ نے مزید 42 روسی شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں،علا قائی گورنر اور سابق وزراء فہرست میں شامل

بریکنگ نیوز ٹوڈے : برطانیہ نے یوکرین کے شہروں لوہانسک اور ڈونیسٹک میں روس کی طرف سے تعینات کردہ عہدیداران پر پابندیاں عائد کردی ہیں ،ذرائع کے مطابق روس میں 29 علاقائی گورنرز پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں جبکہ اس  فہرست میں حکومت سےتعلق رکھنے والے سابق وزراء بھی شامل ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے :برطانیہ کی جانب سے 42 شخصیات کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس میں روسی  وزیر انصاف اور نائب وزیر انصاف بھی  شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق روسی ارب پتی ایلیشر عثمانوف کے دو بھتیجوں پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔

 

روسی خارجہ سیکرٹری لز ٹروس نے  بیان دیا  کہ ہم ان تمام شخصیات پر سخت پابندیاں لگائیں گے جو یوکرین میں پیوٹن کی جنگ کی قانونی معاونت کر رہے ہیں ان کا بھی   یہ جنگ شروع  کرنے میں اتنا ہی کردار ہے ۔

 

برطانیہ کے دفتر خارجہ نے ان افراد پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اثاثے بھی منجمد کر دیے ہیں اور ان کی ملکیت میں آنے والے تمام اثاثے برطانیہ کے کنٹرول میں ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ فروری میں روس اور یوکرین کے در میان  جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک برطانیہ نے 1100 روسی شخصیات اور 100 سے زائد  روسی کاروباری مراکز پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

 

مزید  پڑھیں : نئی دہلی میں مودی حکومت کے خلاف احتجاج،راہول گاندھی ۵۰ ارکان پارلیمان کے ہمراہ گرفتار

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+