بھارتی شہری 3 کروڑ روپے کا بجلی کا بل دیکھ کر بیمار پڑ گیا،شہری کی حالت تشویشناک
- 27, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے ایک شہری کو ہزاروں نہیں ، لاکھوں نہیں بلکہ 3 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بل بھیج دیا جسے دیکھ کر شہری اپنے حواس کھو بیٹھا اور بیمار پڑ گیا ۔
نیوز ٹوڈے : ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون پریانکا گپتا اور ان کے شوہر کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب انہیں 3 کروڑ سے زائد بھارتی روپے کا بجلی کا بل پکڑایا گیا ۔
پریانکا کے شوہر سنجیو کا کہنا ہے کہ میرے والد 20 جولائی کو موصول ہونے والا بجلی کا بل دیکھ کر بیمار ہو گئے تاہم ہم لوگوں کو ان کو ہسپتال لے کر جانا پڑا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : ضرورت سے زیادہ اور نا قابلِ برداشت بل موصول ہونے پر پریانکا اور ان کے شوہر سرکاری حکام کے پاس گئے اور اپنے ساتھ ہونے والے واقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
ذرائع سے معلوم ہوا کہ مدھیا پردیش کی حکومت کے زیرِ انتظام پاور کمپنی نے اسے انسانی غلطی قرار دیا اور بعد ازاں 1 ہزار 3 سو روپے کا درست بل سنجیو کے گھر بھجوایا،تاہم یہ معاملہ حل ہو گیا ۔
مزید پڑھیں : گولی ، بم اور میزائل حملے سے محفوظ امریکی صدر کے زیر استعمال کار کیا دنیا کی مہنگی ترین گاڑی ہے؟
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے