بھارت: تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی، حریت رہنماء ہسپتال منتقل
- 27, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : حریت رہنما یایسن ملک نے جھوٹے مقدمے میں سزا پر تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کر دی اور وہ کئی دنوں سے بھوک پیاس ہونے کے باوجود کچھ نہیں کھا پی رہے تھے ،جس کے باعث ان کی طبیعت ناساز ہونے لگی اور آخر کار انھیں جیل کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی رپورٹس نے اس واقع کی تصدیق کی کہ کشمیری رہنما یاسین ملک نے تہاڑ جیل میں 5 روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے،تاہم طبیعت ناساز ہونے پر انھیں جیل کے اسپتال منتقل کیا گیا ۔
ذرائع سے معلوم ہوا کہ حریت رہنماء یاسین ملک کو تہاڑ جیل کی سب سے حساس جگہ پر رکھا گیا اور پیشی کے روز ان کو عدالت میں پیش ہونے کی اجازت بھی نہیں دی گئی جس کی بدولت یاسین ملک نے بھوک ہڑتال کر دی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے: ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر زکی ٹیم نے یاسین ملک کا معائنہ کیا اور ان کے علاج کے لیے ادویات اور ڈرپس کا بھی استعمال کیا تاکہ ان کے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہو سکے ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں یاسین ملک کو گرفتار کیا گیا اور ان پر الزام عائد کیا گیا کہ یہ کشمیر میں بھارت کے خلاف اقدامات کرنے والے عناصر کے ساتھ ملوث ہیں، لہٰذا ان کو عمر قید اور دس لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔
مزید پڑھیں : ایلون مسک میڈیا کی ضرورت سے زائد توجہ سے تنگ کیوں ہیں ؟
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین

تبصرے