یوکرین میں روس کے مضبوط ہوتے قدم مالدووا کو بہت خوفزدہ کر رہے ہیں
- 28, جولائی , 2022
روس کے یوکرین میں مضبوط ہوتے قدم کئ ملکوں کو پریشان کر رہے ہیں یوکرین کے اکثریت علاقوں پر قبضہ کرنے سے روس کا پڑوسی ملک مالدووا روس سے تھر تھر کانپنے لگا ہے مالدووا کا یہ خوف بجا ہے کیونکہ روس کا مالدووا پر حملے کا منصوبہ یوکرین جنگ کے تقریباً ایک ہفتے بعد ہی سامنے آ گیا تھا اور روس کے اس منصوبے کا ذ کر روس کے دوست اور بیلا روس کے صدر لوکا شنکا نے کیا تھا جب وہ اپنی فوج کے ساتھ ایک جنگی نقشے پر بات چیت کر رہے تھے لوکا شنکا نے اپنی گفتگو کے دوران مالدووا کا ذکران ملکوں کے ساتھ کیا تھا جہاں آنے والے دنوں میں روس حملہ کر سکتا ہے ۔
اب مالدووا کی وزیر اعظم نتالیہ کا ڈر کئ مہینے پرانی خبر کو سچ ثابت کر رہا ہے مالدووا کی وزیر اعظم نے یہ بیان دیا ہے کہ روس کا اگلا حملہ ان کے ملک پر ہو گا کیونکہ روس یوکرین میں جیت کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے روس نے یوکرین کے اس علاقے پر قبضہ کر لیا ہے جس کی سرحد مالدووا سے ملتی ہے نتالیہ پر تو روس کے حملے کا ڈر اس قدر حاوی ہو گیا کہ انھوں نے پورے یقین سے بول دیا کہ روس کا اگلا حملہ مالدووا پر ہو گا ۔
مالدووا کی وزیر اعظم نے باقی یورپی ملکوں کے بارے میں کہا ہے کہ کوئ بھی ملک روس سے بچ نہیں سکتا مالدووا کی وزیر اعظم کو خطرہ ہے کہ روس کی نظر مالدووا کے شہر ٹرانسنسٹریا پر ہے کیونکہ ٹرانسنسٹریا کو مالدووا کا ایسا ہی اہم علاقہ مانا جاتا ہے جیسے ڈونباس یوکرین کیلیے اہم ہے ۔
مالدووا کو ڈر ہے کہ روسی فوج پہلے ٹرانسنسٹریا میں داخل ہو گی اور پھر آہستہ آہستہ سارے ملک پر قبضہ کر لے گی ٹرانسنسٹریا میں پہلے ہی روسی فوج موجود ہے مالدووا کا شمار یورپ کے سب سے غریب ملکوں میں ہوتا ہے ۔
مالدووا نہ تو یورپی یونین کا حصہ ہے اور نہ ہی نیٹو میں شامل ہے اور تین اطراف سے اس کی سرحد روس ملتی ہے اور روس کی طاقتور اور بھاری تعداد فوج کے سامنے مالدووا کی چھ ہزار فوج کی کوئ اہمیت نہیں اور اگر روس چاہے تو ایک جھٹکے میں ہی مالدووا پر قبضہ کر سکتا ہے لیکن روس نے خود ابھی تک مالدووا پر حملے کا کوئ بیان جاری نہیں کیا روس اپنا مکمل دھیان یوکرین جنگ کی طرف لگا رہا ہے ۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان توانائ سمجھوتے کیلیے کل یورپ پہنچے ہیں
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے