امریکی صدر جو بائیڈن کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی صدر جو بائیڈن پچھلے ہفتے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن چند دن  آئی سو لیٹ رہنے کے بعد  اب ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، وائٹ ہاؤس کے معالج نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن اپنی آئسولیشن ختم کر دیں گے۔

 

نیوز ٹوڈے : جو با ئیڈن  کے ڈاکٹر نے ان کی صحتیابی کی تصدیق کر دی ہے ،ڈاکٹر کیون او کونر نے میڈیا کو  بتایا کہ امریکی صدر کو اب بخار نہیں ہے اور وہ اب دوائی بھی نہیں لے رہے ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ جو بائیڈن کا  دو دفعہ کورونا ٹیسٹ کروایا گیا  ،تاہم گزشتہ شام اور آج صبح کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، پچھلی جمعرات کو کورونا مثبت آنے کے بعد انہیں کھانسی، گلے میں خرابی اور جسم میں درد کی شکایات تھیں جس کی بدولت انہیں آئی سولیٹ کردیا گیا تھا ۔

 

وائٹ ہاؤسے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نے کہا کہ امریکی صدر 10 روز تک لوگوں میں ماسک پہن کر جائیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں تاکہ جلد ریکوری کی طرف جا سکیں ۔

 

مزید پڑھیں : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن انتظامیہ پر برس پڑے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+