امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو سزا سنا دی گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے :امریکہ میں  سیاہ فام  شہری جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو عدالت نے  ساڑھے 3 اور 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ، جبکہ اس سے قبل عدالت اس کیس کے مرکزی  مجرم ڈیرک شاون کو ساڑھے بائیس برس قید کی سزا سنا چکی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : پولیس اہلکار توتھاؤ اور الیگزینڈر کوئینگ پر الزام ہے کہ جب ان کا ساتھی پولیس اہلکار (مرکزی ملزم) ڈیرک شاون سیاہ فام شہری کی گردن پر گھٹنا رکھ کر بیٹھا ہوا تھا تو ان اہلکاروں نے اس کو روکنے کی کوشش نہیں کی، نیوز ٹوڈے  کے ذرائع کے مطابق تیسرے اہلکار تھامس لین کو پچھلے جمعرات کے روز ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس سال فروری میں تینوں اہلکاروں کو عدالت نے جارج فلائیڈ کو بنیادی شہری حقوق سے محروم کرنے اور ساتھی اہلکار کو  ظلم اور قتل سے نہ روکنے پر مجرم قرار دے دیا تھا۔

 

واضح رہے کہ اس کیس کا  مرکزی ملزم ڈیرک شاون  تھا ،عدالت نے مختلف الزامات کے تحت  اس شخص ساڑھے 22 سال قید کی سزا سنا ئی تھی جس کے بعد وہ پولیس کی حراست میں ہے ۔

 

مزید پڑھیں : شیخوپورہ میں تحریکِ انصاف کے 2 کارکنان کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا گیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+