ظہیر کی جان کو خطرہ ہے ،ظہیر کی والدہ نور بی بی کا بڑا انکشاف

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کراچی سے لاہور جا کر  اپنی پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ  کے شوہر لڑکے ظہیر احمد کی والدہ نور بی بی نے  بیان دیا  ہے کہ اُن کے بیٹے کی جان کو خطرہ ہے،انہوں نے اس بات کا انکشاف  میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : حال ہی میں ظہیر احمد کے اہلِ خانہ نے انصاف کے حصول کے لیے لاہور پریس کلب میں اپنے وکیل اور خاتون  یوٹیوبر زنیرا ماہم کےساتھ  پریس کانفرنس کی،اس کانفرنس میں انہوں نے اس معاملے متعلق اہنا مئوقف عوام کے سامنے رکھا ، انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بیٹوں کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا ان کو جلد سے جلد با حفاظت لاہو منتقل کیا جا ئے ۔ 

 

نیوز  الرٹ ٹوڈے : نور بی بی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس ختم کر دیا تھا لیکن دعا زہرا کے والدین نے اپنے جھوٹے الزامات کے ساتھ کیس کو دوبارہ اٹھایا جو کہ سرا سر غلط ہے ، ان کے اس اقدام سے ہماری جتنی رسوائی ہو ئی اس کی ذمہ داری بھی انہی لوگوں کی ہے ۔

 

ظہیر احمد کی والدہ نے واضح کیا  کہ جب میرے بیٹے عدالت گئے تو ان پر بھی حملہ کیا گیا،انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ وزیر اعظم اس بات کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف دلوائیں ۔

 

مزید پڑھیں : دعا ہے کہ دعا زہرہ اور ظہیر احمد کبھی الگ نہ ہوں، اداکارہ حرا مانی کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+