سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 246 رنز سے شکست دے دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 246 رنز سے شکست دے دی،سری لنکا نے بڑے مارجن کے ساتھ  پاکستان کو شکست سے دوچا رکیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : سری لنکن  ٹیم کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 261 رنز بنا  کر پویلین لو ٹ گئی ، دونوں اننگز میں پاکستان کی جانب سے ایک بھی بلے باز  سنچری اسکور نہیں کر سکا ۔

 

قومی ٹیم کی طرف سے کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے نمایاں کھیل پیش کیا، دونوں نے بالترتیب 81 اور 49 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 37 رنز  ہی بنا سکے ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : سری لنکا کے بولر پرباتھ جے سوریا 5 اور رمیش مینڈس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، واضح رہے کہ ا س سے قبل پچھلے ٹیسٹ میچ  میں بھی پرباتھ کی جانب سے  اعلیٰ کارکردگی دکھا ئی گئی تھی ۔

 

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی ۔

 

مزید پڑھیں :

روسی-پولینڈ کے کوہ پیما ڈینس یوروبکو نے 15 گھنٹے میں 8,035 میٹر گیشربرم-II چڑھ کر ایک اور ریکارڈ قائم کر لیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+