اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپد کی اردن کے بادشاہ سے ملاقات

بریکنگ نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپد نے عمان کے شاہی محل میں شاہ اردن عبداللہ سے ون آن ون  ملاقات کی۔

 

نیوز ٹوڈے : اس ملاقات میں شاہ اردن نے یائر لاپد سے کہا کہ امریکی تعاون سے جاری علاقائی معاشی منصوبوں میں فلسطینیوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مشرق وسطیٰ میں استحکام قائم رہے اور لوگوں کو ان کے حقوق مہیا کیے جا سکیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دونوں سربراہانِ مملکت نے دونوں ممالک اور اقوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی مشاورت کی اور اس کو مزید بہتر بنانے کے  لیے لائحہ عمل کا تبادلہ خیال بھی کیا ۔

 

اس ملاقات میں فلسطین میں موجودہ صورتحال پر بھی بات ہو ئی ،ذرائع نے بتایا کہ فلسطین میں جاری اسرائیل کی جارحیت کم کرنے کے لیے دونوں سربراہوں کے درمیان مشاورت ہو ئی  اور فلسطینیوں کے لیے اہم معاشی اور سیاسی پیکج پر بھی تبادلہ خیال کیا تا کہ فلسطین  اور دیگر علاقوں میں معاشی اور سیاسی استحکام پیدا کر کے لوگوں کے حقوق کی یقین دہانی کرائی  جا سکے ۔

 

مزید پڑھیں : امریکی صدر جو بائیڈن کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+