یوکرین کے صدر زیلینسکی فیشن میگزین کیلئے فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کا شکار
- 28, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں موجودہ جنگی صورتِ حال کے باوجود ایک فیشن میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا جس پر ان کو یوکرین کی عوام اور عالمی سطح پر تنقید کا سخت نشانہ بنایا گیا ۔
نیوز ٹوڈے : ولادیمیر زیلنسکی نے اپنی اہلیہ اولینا زیلنسکا کے ساتھ میگزین کے لیے ایک رومانوی فوٹو شوٹ کروایا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور لوگوں نے اس پر اپنا تبصرہ شروع کر دیا ۔
جیسا کہ یوکرین میں روسی مداخلت کی وجہ سے ہزاروں لوگ ہلاک ہو رہے ہیں تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یوکرینی صدر پر میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروانے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور ان کے اس اقدام کو شدید نا پسند کیا جا رہا ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : یہ فوٹو شوٹ یوکرین کی خاتونِ اوّل اولینا زیلنسکا کے دورۂ امریکا کے دوران کروایا گیا ہے جب انہوں نے کانگریس سے خطاب بھی کیا اور اپن ملک کے لیے ہتھیاروں کی مانگ بھی کی ۔
مزید پڑھیں : اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپد کی اردن کے بادشاہ سے ملاقات
تبصرے