نیوزی لینڈ کے بیشتر اسکولوں کو بم دھماکے کی دھمکیاں،حکام نے بیرونی سائبر حملہ قرار دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : نیوزی لینڈ کے بیشتر  اسکولوں کو  بم دھماکے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں ،حکام کی جانب سے تفتیش کے بعد بتایا گیا کہ یہ ایک بیرونی سائبر حملہ ہے   اور اس کا مقصد ملک میں امن کی صورتحال کو نقصان پہنچانا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : دھمکیاں ملنے والے کئی اسکولوں کو بند کر دیا گیا اور سیکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئیں ، ذرائع سے معلوم ہوا کہ گزشتہ روز بھی چار اسکولوں کو جعلی کالز موصول ہو ئیں ،تاہم اس معاملے پر پولیس حکام کی جانب سے تفتیش جاری ہے ۔

 

نیوزی لینڈ کی وزارت تعلیم سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک غیر ملکی سائبر حملہ ہے جس کا مقصد صرف بچوں اور ان کے والدین کے دلوں میں خوف و حراس پیدا کرنا ہے تا کہ امن کی صورتحال کو برقرار نہ ہونے دیا جا ئے ۔

 

نیوزز الرٹ ٹوڈے : پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الوقت کسی قسم کا خطرہ نہیں لیکن 13 اسکولوں کو ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم کسی اسکول سے دھماکا خیز مواد  نہیں ملا ،حکام کی جانب سے اس معاملے پر تفتیش کے بعد کو ئی حتمی فیصلہ سنایا جا ئے گا ۔

 

مزید پڑھیں : امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو سزا سنا دی گئی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+