مودی سرکار کی بربریت کا سلسلہ تا حال جاری ،بھارت میں انتہا پسندوں نے ایک اور مسلمان نوجوان کا قتل کر دیا
- 29, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت کی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہاپسندوں نے چھریوں کا ستعمال کرکے مسلمان نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا،تحقیق کے بعد علاقے میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ۔
نیوز ٹوڈے: بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ فاضل اپنے دوست کے ہمراہ جارہا تھا کہ ہندوانتہاپسندوں نے بغیرکسی وجہ کے افضل کو تشدد کا نشانہ بنایا اورچھریوں کے مسلسل وار کرکے فضل کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔
ہندو انتہاپسند افضل کے مرنے کے بعد بھی اس کی لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس کو ٹھوکریں مارتے رہے اور اس پر لاتیں برساتے رہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود افضل کے قتل میں ملوث کسی شخص کو گرفتارنہیں کیا گیا ہے۔ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ایسے واقعات ا ٓئے دن پیش آ رہے ہیں ،مسلمانوں پر ظلم و ستم بڑھتا جا رہا ہے اور ان پر زمین تنگ کی جا رہی ہے ،مودی سرکار کے ان اقدام کی مذمت پوری دنیا نے کی ہے ۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے بیشتر اسکولوں کو بم دھماکے کی دھمکیاں،حکام نے بیرونی سائبر حملہ قرار دے دیا
تبصرے