جو بائیڈن اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،شی جن پنگ کی بائیڈن کو دھمکی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ( واشنگٹن) چینی صدر شی  جن پنگ  کا امریکی  صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر بائیڈن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگ سے نہ کھیلیں ورنہ جل جائینگے، اس  پر بائیڈن نے جواب دیا کہ تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کی ہم عالمی سطح پر مخالفت  کرتے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائوں کی فون پر 2گھنٹے تک بات چیت ہوئی جس میں     عالمی سطح پر موجودہ  سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کی گئی  اور دونوں کی جانب سے اپنے اپنے مؤقف سامنے رکھے گئے ۔

 

نیوز الرٹ ٹو ڈے : چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق فون پر 2 گھنٹے تک ہونے والی بات چیت کےدوران  چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر کو کہا  کہ وہ تائیوان پر’’آگ سے نہ کھیلیں،جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ آخر کار جل جاتے ہیں"۔

 

واضح رہے کہ عالمی سطح پر مو جودہ صورتحال کے پیشِ نظر یہ فون کال  نہایت اہمیت کی حامل  تھی،اس کے ذریعے دونوں سربراہوں نے اپنا اپنا مؤقف سامنے رکھا تا کہ  یوکرین میں جاری جنگ اور دوسری جانب تائیوان میں بڑھتتی ہو ئی کشیدگی کو روک کر عالمی معیشت پر کام کیا جاسکے،مگر اس بات کا اندازہ آنے والے وقت میں ہی لگایا جا سکتا ہے ۔

 

مزید پڑھیں: یوکرین کے صدر زیلینسکی فیشن میگزین کیلئے فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کا شکار

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+