عمران طاہر اور کولن منرو پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹور مقرر

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کرکت بورڈ نے ساؤتھ افریقہ کے عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کےکولن منرو کو پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کی ٹیموں کا مینٹور مقرر کر لیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن 4 سے 17 اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں ملک بھر  کے دو دراز علاقوں سے نوجوان شرکت کریں گے  اور اپنے فن کا پوری دنیا کے سامنے اظہار کریں گے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : پاکستانی نژاد ساؤتھ افریقہ کے کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ لاہور میرا آبائی شہر ہے، واپسی پر بہت خوش ہو، نوجوان اسپنرز کی معاونت کرنے کا اچھا موقع ملےگا، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،اگر صحیح طریقے سے توجہ دی جائے تو کئی بڑے نام پیدا کیے جا سکتے ہیں ۔

 

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بیٹسمین  کولن منرو پی جے ایل ،کے پہلے ایڈیشن کا حصہ بننے پر پر عزم ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایونٹ پاکستان کی کرکٹ میں گیم چینجر ثابت ہوگا،نئے کھلاڑیوں کو موقع دے کر ہی ٹیلنٹ سامنے لایا جا سکتا ہے ۔

 

مزید پڑھیں : سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 246 رنز سے شکست دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+