چین نے نینسی پیلوسی کے جہاز کو گرانے کی دو ٹوک الفاظ میں دھمکی دی ہے

چین کے سوشل میڈیا پر آج ایک خبر سامنے آئ ہے اور وہ یہ کہ چین کی فوج جنگ کی مکمل تیاری میں نظر آ رہی ہے کیونکہ چینی فوج نے عوام کو جنگ کیلیے مکمل تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے  اور عام لوگوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ جنگ کیلیے تیاری شروع کر دی جاۓ ۔

 

چین نے جنگ کی واضح دھمکی اس وقت دی جب امریکہ کی قائم مقام سپیکر نینسی پیلوسی تائوان کا دورہ کرنے والی ہیں چین نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ ہم  کسی بھی وقت جنگ چھیڑ سکتے ہیں اس خبر کے بعد ہم پیلوسی کے طیارے کو بھی گرا سکتے ہیں اور امریکی جنگی طیاروں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔

 

تائوان کو لے کر چین اب اور تلخ ہو گیا ہے اور پیلوسی کا یہ تائوان دورہ امریکہ کے گلے کی پھانس بن چکا کیونکہ اگر یہ دورہ ٹلا تو اسے امریکہ کی ہار مانی جاۓ گی اور اگر دورہ ہوا تو چین واضح جنگ کی دھمکی دے چکا ہے ۔

 

اگر چین نے جنگ چھیڑی تو تائوان صرف بہانہ ہو گا اصل میں جنگ امریکہ اور چین کے درمیان ہو گی یہ حقیقت ہے کہ جب سے بائڈن نے امریکہ کی حکومت سنبھالی ہے ہر میدان میں منہ کی کھائ ہے افغانستان میں طالبان نے امریکہ کو دھول چٹائ ہے پھر روس یوکرین جنگ میں امریکہ کو منہ کی کھانی پڑی ہے اور اب چین میں بھی امریکہ منہ کی کھا چکا ہے ۔

 

امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں آپریشن ناکام ہونے کی وجہ سے امریکہ کی ساکھ پہلے ہی خراب ہو چکی ہے اور اسی لیے اب بائڈن سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں  اس سوال کا جواب ابھی کسی کو معلوم نہیں کہ کیا نینسی پیلوسی ان حالات میں تائوان کا دورہ کریں گی یا یہ دورہ ملتوی ہو جاۓ گا ۔

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+