امریکی اسپیکر پ پارلیمنٹ نینسی پیلوسی کا دورہ تائیوان،تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ، کیا ہو گا چین کا ردِ عمل ؟
- 01, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : (پیرس) امریکی اسپیکر پارلیمنٹ نینسی پیلوسی نے حال ہی میں ایشیا ء کا دورہ کیا ہے جس میں انہوں نے کئی ممالک کے سربراہوں سے ون آن ون ملاقات کی ،مگر دوسری جانب چند ایشیا ئی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دنیا میں تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلانے لگے۔
نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی اسپیکر پارلیمنٹ نینسی پیلوسی اپنے دورہ ایشیا کے موقع پر تائیوان جانے کا فیصلے برقرار رکھتی ہیں تو ان کا یہ فیصلہ کسی بڑی مشکل کو دعوت دے سکتا ہے ۔
دوسری جانب امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے ،جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ خود مختار جزیرے کا دورہ کر سکتی ہیں مگر چین اسے اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر چین نے کوئی اقدام اٹھایا تو جاپان، جنوبی کوریا ، ملائشیا، فلپائن مل کر چائنا پر حملہ کرسکتے ہیں۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : چین نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی اسپیکر پارلیمنٹ کا طیارہ تائیوان کی حدود میں داخل ہوا تو اس کو اڑا دیں گے، سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے نینسی پیلوسی پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا دورہ تائیوان منسوخ نہ کرے اور ضرورت پڑنے پر وہ بھی ان کے ہمراہ جاسکتے ہیں،لہٰذا تائیوان کی عوام کے حقوق کے لیے اس دورے کو مکمل کر کے خطے میں امن کو یقینی بنایا جائے ۔
مزید پڑھیں : چین نے نینسی پیلوسی کے جہاز کو گرانے کی دو ٹوک الفاظ میں دھمکی دی ہے
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین

تبصرے