امریکی صدر جو بائیڈن ایک ہفتے میں دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (واشنگٹن ) امریکی صدر جو بائیڈن ایک ہفتے کے دوران  مسلسل دوسری بار کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عالمی میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق تبصرے چلتے رہتے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ایک بار پھر کورونا کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس کی طرف سےڈاکٹر کیون او کانر کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ صدر بائیڈن کا ہفتے کی صبح کیا جانے والا کورونا  ٹیسٹ مثبت آیا ہے،تاہم ان کو آئی سولیٹ کر دیا گیا ہے ۔

 

ڈاکٹر او کانر کے مطابق ہفتہ کی صبح کئے جانے والے ٹیسٹ سے قبل منگل،بدھ،جمعرات اور جمعہ کی صبح کئے جانےوالے امریکی صدر کے تمام کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو تھے،تاہم ہفتے کو آنے والا ٹیسٹ  مثبت قرار پایا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : امریکی صدر کے معالج کا کہناہے کہ بظاہر اس حوالے کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صدر بائیڈن وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ ہوگئےہیں  اور امید  ہے کہ جلد ہی وہ صحت یاب ہو کر آفس سنبھال لیں گے ۔

 

واضح رہے کے کورونا سے تحفظ کیلئے صدر بائیڈن تمام خوارکیں لے چکے ہیں اور بوسٹر بھی لگوا چکے ہیں۔

 

مزید پڑھیں : امریکی اسپیکر پ پارلیمنٹ نینسی پیلوسی کا دورہ تائیوان،تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ، کیا ہو گا چین کا ردِ عمل ؟

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+