انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ :جنوبی افریقہ کی نا قابلِ شکست کارکردگی ،میزبان ٹیم کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 90 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سےاپنے نام کر لی ۔

 

نیوز ٹوڈے : ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 191 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ایڈن مارکرم نے 51 رنز کی ناقابلِ شکست  کھیل کا مظاہری کیا ۔

 

جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی،جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے جونی بیئرسٹو 27 اور جیسن رائے 17 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس مرتبہ جنوبی افریقہ کے اسپنر تبریز شمسی نے انگلینڈ کے بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی اور صرف 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

 

مزید پڑھیں : عمران طاہر اور کولن منرو پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹور مقرر

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+