جرمنی کے نازی حکمران اڈولف ہٹلر کی گھڑی ۱۱ لاکھ ڈالر میں فروخت

بریکنگ نیوز ٹوڈے : جرمنی کے نازی حکمران اڈولف ہٹلر کی کلائی کی گھڑی 11 لاکھ ڈالرز میں فروخت  ہو گئی ۔اس مہنگی ترین گھڑی کو امریکہ کی ایک شخصیت کی جانب سے خریدا گیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نازیوں کے نشان والی گھڑی کو امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک نیلامی کے دوران ایک نامعلوم شخص نے 11 لاکھ ڈالرز میں خرید لیا ہے ۔

 

اڈولف ہٹلر کی گھڑی کی نیلامی کے لیے 20 لاکھ سے 40 لاکھ ڈالر کا اندازہ لگایا گیا تھا ،تاہم یہ گھڑی 11 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی،نیلامی میں ہٹلر کی دیگر  روز مرہ کے استعمال کی اشیاء بھی شامل تھیں جن کا تعلق ہٹلر اور اس کی بیوی سے تھا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : فروخت سے قبل یہودی رہنماؤں نے نیلامی کی مذمت کی تھی، بعد میں، 34 رہنماؤں نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے جس میں فروخت کو ’قابل نفرت‘ کہا گیا اور یہودی لابی کی جانب سے  اس کی مذمت بھی کی گئی ۔

 

 رپورٹس میں گھڑی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ گھڑی 1933ء میں اڈولف ہٹلر کو جرمنی کا چانسلر بننے کے بعد اُن کی سالگرہ کے تحفے میں دی گئی تھی،جو کہ آج کے دن ایک امریکی شخصیت نے اپنی ملکیت بنا لی ہے ۔

 

مزید پڑھیں : موت کے دیوتا یعنی وکٹر بوٹ کی رہائ کی خبر نے پوری دنیا کو چونکا دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+