جانی ڈیپ کے خلاف مقدمہ ہارنے کے بعد ایمبر ہرڈ دیوالیہ ہو گئیں

بریکنگ نیوز ٹوڈے :امریکی اداکاری ایمبر ہرڈ نے جانی ڈیپ کے  ہتک عزت کا مقدمہ پیش کیا  جس کے بعد ورجینیا کی عدالت میں ان دونوں کا مقدمہ چلتا رہا اور آخر کار جانی ڈیپ اس الزام سے با عشت بری ہو گئے  جبکہ ایمبر ہرڈ کو ایک بھاری جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ،جواب میں حال ہی میں ایمبر ہرڈ نے اعتراف کیا  ہے کہ مقدمہ ہارنے کے بعد ان کا دیوالیہ ہو چکا ہے ،انہوں نے درخواست عدالت میں بھی جمع کروا دی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ایمبر ہرڈ نے21 جولائی سے پہلے خود کو دیوالیہ قرار دینے کے لیے اپنے مالی حالات کے بارے میں عدالت میں درخواست دائر کی اور تصفیےکی ادائیگی سے دستبردار ہو گئی ہیں،سوشل میڈیا پر بھی یہ واقع توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ کئی قسم کے تبصرے بھی اس پر جاری ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : ایمبر ہرڈ نے اس درخواست میں کہا  کہ ان کے پاس فنڈز کی کمی ہے اس وجہ سے وہ یہ چاہتی ہیں کہ اس کیس کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، واضح رہے کہ ورجینیا کی عدالت میں کیس ہارنے کے بعد ایمبر ہرڈ کو پندرہ ملین ڈالر دینے کا حکم دیا گیا ،تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اتنی بڑی  رقم موجود ہی نہیں ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس کیس کے فیصلے میں عدالت نے قرار دیا تھا کہ 2018ء میں اپنے ایک مضمون میں ایمبر ہرڈ نے جانی ڈیپ کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی، جس میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ سابق شوہر نے انہیں گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

 

ایمبر ہرڈ نے ملٹی ملین ڈالر کے ہتکِ عزت کے اس مقدمے میں جیوری کے فیصلے کے خلاف بھی اپیل دائر کی تھی، اور کیس کی دوبارہ سماعت کا مطالبہ کیا جوکہ عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا، تاہم ایمبر ہرڈ کے اس بیان کے بعد ابھی تک جانی ڈیپ کا کوئی بیان سامنے نہیں آ یا ۔

 

مزید پڑھیں : امریکی صدر جو بائیڈن ایک ہفتے میں دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+