سابق وزیر اعظم عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مختصر وقت کے لیے ہیک ہونے کے بعد میں بحال کرا لیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پیر کو چند دیر کے لیے ہیک کر لیا گیا تھا تاہم بعد میں اسے بحال کرا لیا گیا۔

 

نیوز ٹوڈے : پاکستا تحریک انصاف پارٹی کے سوشل میڈیا سربراہ ڈاکٹر ارسلان خالد نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا، تاہم اسے فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی مدد سے جلد ہی دوبارہ بحال کر الیا گیا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ وہ خود عمران کے اکاؤنٹ کی نگرانی کرتے ہیں جس کے 74 لاکھ فالورز ہیں، ہیکرز نے اکاؤنٹ سے کرپٹو کرنسی کا لنک شیئر کیا تھا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ  ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ  عمران خان کا اکاؤنٹ کرپٹو ہیکرز نے ہیک کیا اور کرپٹو کی  نمائش کے لیے عمران خان کے اکاؤنٹ سے دیگر پوسٹیں بھی شیئر کیں۔

 

مزید پڑھیں : وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے ،دوسری جانب پاک فوج کی بھی امدادی کاروائیاں جار ی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+