لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف سے ٹیلی فون پر گفتگو

بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد  شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، وزیراعظم نے  بلوچستان میں جاری  امدادی آپریشن کے دوران آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ  ہونے واے ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات  بھی حاصل کیں۔

 

نیوز ٹوڈے : آرمی چیف نے گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی سلامتی سے متعلق تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنے بہادروں کے لیے  پوری قوم دعا گو ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : وزیراعظم پاکستان میاں محمد  شہباز شریف نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک بہترین پروفیشنل اور نہایت اچھے انسان ہیں، دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں، شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وطن کے ان بہادر بیٹوں کی واپسی کے لیے خصوصی دعا ئیں کی جائیں ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں لاپتہ ہوگیا تھا، ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران سوار ہیں، یہ تمام جوان سیلاب  سے متاثرہ لوگوں کو  ہیلی کاپٹر کے ذریعے  امدادی سامان پہنچا رہے تھے ۔

 

مزید پڑھیں : سابق وزیر اعظم عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مختصر وقت کے لیے ہیک ہونے کے بعد میں بحال کرا لیا گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+