سوویت یونین کی خفیہ ایجنسی ' کے جی بی ' کے آخری سربراہ دنیا سے رخصت ہو گئے
- 02, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : سوویت یونین کی خفیہ ایجنسی ’کے جی بی‘ کے آخری سربراہ ودیم بکاٹن 84 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے ، روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق ودیم بکاٹن کو سابق صدر میخائل گورباچوف نے کے جی بی کی سربراہی کے لیے منتخب کیا تھا ۔
نیوز ٹوڈے : یاد رہے کہ اس سے قبل اگست 1991 میں ودیم کے پیشرو ولادیمیر کروچکوف نے گورباچوف کی حکومت گرانے کی ناکام کوشش کی تھی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : ایک انٹرویو کے دوران کے جی بی کے سابق سربراہ نے کہا تھا کہ میں امریکی صدر جان کینیڈی کے پراسرار قتل سے متعلق گتھیاں سلجھانے کے لیے روسی ایجنسی کے آرکائیوز ڈی کلاسیفائی کرنا چاہتا تھا، ان کے اس بیان کو لے کر مغربی ممالک نے کئی عرصے تک پروپیگینڈا بھی جاری رکھا تا کہ دباؤ ڈال کر ان سے کان کروا لیا جا ئے۔
واضح رہے کہ ودیم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت امریکی سفیر کو ایک بیگ دیا تھا جس میں ماسکو میں قائم امریکی سفارتخانے کی جاسوسی کے لیے نصب کیے گئے تمام آلات، ریکارڈنگز اور کے جی بی کی جاسوسی کا طریقہ کار موجود تھا۔
مزید پڑھیں: کنسٹرکشن ورکر نے ملازمت سے برطرفی پر مالکان سے انتقام لینے کے لیے متعدد گھروں کوتباہ کردیا
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین

تبصرے