بلوچستان کے ضلع خضدار کی پولیس نے کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کر دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بلوچستان کے ضلع خضدار کی پولیس نے کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کر دی، ڈی آئی جی خضدار کے مطابق پولیس حکام کو کور کمانڈر کوئٹہ کے حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : انہوں نے یہ بھی بتایا ہے مذکورہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنہوں کے مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ کے قریب واقع پہاڑ سے ملا ہے، ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، جس کے بکھرنے والے ملبے سے 2 لاشیں مل گئی ہیں، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے،حکام کی جانب سے جلد ہی  تفصیلات فراہم کی جائیں گی ۔

 

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا ہے جس میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 افسران سوار تھے،  لاپتہ ہونے والے افسران لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کے امدادی مشن پر تھے اور وہاں کھانے پینے کا سامان پہنچا رہے تھے ۔

 

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی و دیگر کے فوجی ہیلی کاپٹر کا لسبیلہ سے کراچی آتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا،جس کے بعد ان کا ہیلی کاپٹر لا پتہ ہو گیا اور ساری رات اس ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری رہی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد، 12 کور کے انجینئر بریگیڈیئر خالد، پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اور چیف نائیک مدثر بھی شامل تھے۔

 

مزید پڑھیں : لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف سے ٹیلی فون پر گفتگو

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+