انگلینڈ کے تاریخی دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 سال بعد اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی  شروع کی جائے گی ۔

 

نیوز ٹوڈے : سیریز کے ابتدائی 4 میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ باقی 3 میچز 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، یہ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے دوبارہ دسمبر میں مدمقابل  ہوں گی ، ٹیسٹ سیریز ے اسکواڈ کا بھی جلد ہی اعلان کر دیا جا ئے گا ۔

 

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان کے ایک مصروف ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کراچی اور لاہور آمد سے ہو رہا ہے،پاکستان میں کرکٹ کی واپسی مداحوں کے یے بہت اہمیت رکھتی ہے ،جلد ہی پاکستان میں بڑے ٹورنامنٹ کروا کر  ملک میں کرکٹ کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔

 

مزید پڑھیں : انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ :جنوبی افریقہ کی نا قابلِ شکست کارکردگی ،میزبان ٹیم کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+