بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گزشتہ ماہ میں 6 کشمیری شہید

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (اسلام آباد) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں اور مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن  کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں چھ کشمیریوں کو شہید کیا ہے ،ان کے عزیزو اقارب کی جانب سے اس بات کی سختی سے مذمت کی جا رہی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے  دہشتگردی کا شکار ہونے والے افراد کے اعداو شمار جاری کیے گئے،ان کاروائیوں میں  دو نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا  تھا۔

 

 بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے جولائی کے مہینے میں محاصرے اور تلاشی کی 138 کارروائیوں کے دوران 38شہریوں کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تر نوجوان، سیاسی کارکن اور طلبا ءشامل ہیں ، جبکہ  مقبوضہ کشمیر میں  کر فیو کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کئی بچے اور خواتین ب زخمی ہوئیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ان میں سے زیادہ تر  شہریوں کو کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔ فوجیوں نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو نوجوانوں کو زخمی جبکہ ایک مکان کو تباہ کیا ہے،مکان کے حملے میں کئی خواتین اور بچے بھی متاثر ہوئے ۔

 

مزید پڑھیں : سوویت یونین کی خفیہ ایجنسی ' کے جی بی ' کے آخری سربراہ دنیا سے رخصت ہو گئے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+