القاعدہ کے امیر ایمن الظواہری کو امریکہ نے کابل میں ایک فضائ حملے میں ہلاک کر دیا

امریکہ نے دعوٰی کیا ہے کہ انھوں نے القاعدہ کے امیر ایمن الظواہری کو ایک فضائ حملے میں ہلاک کر دیا ہے ان کی وفات کابل افغانستان میں ہوئ امریکی حکومت میں ایمن الظواہری 911 کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جاتے تھے وہ اسامہ بن لادن کے قریبی دوست اور ان کے معالج بھی تھے ۔

 

انھوں نے اسامہ بن لادن کی وفات کے بعد 2011 ء میں القاعدہ کی قیادت سنبھالی اسامہ بن لادن کی وفات کے بعد امریکہ ایمن الظواہری کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا تھا اس لیے ان کو زندہ یا مردہ پکڑنے کیلیے 25 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا ۔

 

امریکہ کا یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا  امریکہ نے ایک ہفتہ پہلے افغانستان میں خصوصی فضائ آپریشن کی منظوری دی تھی  اور امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئ اے نے یہ حملہ کروایا ۔

 

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے 11 مہینوں کے بعد آج امریکہ نے ایمن الظواہری کو ہلاک کر دیا اور امریکی حکومت نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے امریکہ کے صدر بائڈن ایمن الظواہری کی موت کو اپنی جیت قرار دے رہے ہیں اور انھوں نے بہت خوشی سے نیان دیتے ہوۓ کہا ہے کہ آج انصاف ہو گیا کیونکہ امریکی فوج کو افغانستان کے طالبان نے افغانستان آپریشن کے دوران ناکوں چنے چبواۓ تھے اور افغانستان سے اپنی فوج واپس بلانے پر مجبور کر دیا تھا ۔۔

 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+