لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے قریب 6 ایکڑ زمین پر مشتمل گھاس کے میدانوں میں آگ بھڑک اٹھی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (لندن) ہیتھرو ایئر پورٹ کے قریب 6 ایکڑ زمین پر مشتمل گھاس کے میدانوں میں آ لگ گئی اور اچانک ہی یہ آگ بھڑکنے  لگی، لندن فائر بریگیڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہیتھرو ایئر پورٹ کے قریب آگ لگنے کے اس واقعے کے بارے میں اطلاع دی، حکام کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے کاروائی جاری ہے ۔

 

نیوز  ٹوڈے : اس ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 100 سے زائد فائر فائٹرز مغربی لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے قریب گھاس میں لگی بڑی آگ پر قابو پانے کے لیے جمع ہیں اور آگ بجھانے کے لیےحکام کی جانب سے تیزی سے کام کیا جا رہا ہے  تا کہ  سنگین مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

فائر بریگیڈ عملے نے بتایا کہ 15 فائر انجن اور 100 کے قریب فائر فائٹرز فیلتھم میں ہیٹن روڈ کے قریب گھاس پر لگی اس آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔

 

نیوز الرٹ  ٹوڈے : ہیتھرو ایئر پورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے رن وے کو تبدیل کیا گیا لیکن کوئی بھی پرواز ابھی تک متاثر نہیں ہوئی، واضح رہے کہ ابھی تک کی تفصیلات کے مطابق کسی قسم کا کوئی جانی نقصان  پیش نہیں آ یا ۔

 

دوسری جانب یہ معاملہ میڈیا پر سر گرم ہے اور صحافی برادری اس ہولناک واقع پر تبصرے کر رہے ہیں ،تاہم آگ لگنے کی وجوہا ت ابھی تک منظرِ عام پر نہیں آ ئیں ۔

 

مزید پڑھیں : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گزشتہ ماہ میں 6 کشمیری شہید

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+