چین کی دھمکیوں کے باوجود نینسی پیلوسی کا جہاز تائیوان کیلیے روانہ ہوا تو 21 جنگی طیاروں نے اسے گھیر لیا

چین کی دھمکیوں کے باوجود امریکی سپیکر نینسی پیلوسی  کچھ دیر قبل تائیوان کے دورے کیلیے تائیوان پہنچی نینسی پیلوسی کی حفاظت کیلیے  21 امریکی ایف 35 جنگی طیاروں نے جاپان سے اڑان بھری اور ان جنگی طیاروں نے نینسی پیلوسی کے جہاز کو گھیر رکھا تھا جب نینسی پیلوسی تائیوان ایئر پورٹ پر اتریں تو ان کا خوب استقبال کیا گیا وہاں انھوں نے تائیوان کی صدر سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں میں مختلف باہمی ، علاقائ اور عالمی معاملات پر بات چیت ہوئ دونوں نے میڈیا سے بھی خطاب کیا اور نینسی پیلوسی نے کہا کہ امریکہ تائیوان میں جمہوریت کے استحکام کیلیے کاربند ہے ۔

 

نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے سے چین اور بھڑک گیا اور چین کے کئ جنگی طیارے تائیوان کی فضا میں اڑتے نظر آۓ اور تائیوان کے قریب سمندر میں بھی چین کا ایک بڑا بحری بیڑا نظر آیا یورپی میڈیا نے چین کی ان کاروائیوں کو امریکہ کے خلاف جنگ کی کھلی دھمکی قرار دیا ۔

 

چین کی فوج نے طیاروں سے اتر کر دشمن کو ڈھیر کرنے کا فن بھی دکھایا اس کے علاوہ آسمان سے بھی دشمن کے ٹھکانوں پر بم برسانے کی جنگی تیاری بھی دکھائ صرف یہی نہیں بلکہ دشمن کے طیاروں کو راستے سے ہٹانے اور انہیں مٹی میں ملانے کی جنگی تیاری کو بھی پرکھا گیا ۔

 

شی جنپنگ نے ان جنگی مشقوں سے امریکہ کو یہ باور کرا دیا ہے کہ چین کسی قیمت پر بھی تائیوان مسئلے میں جھکنے والا نہیں ہے اور انکی فوج نہ صرف دشمن سے لڑنے کیلیے تیار ہے بلکہ دشمن کے چھکے چھڑانے کی طاقت بھی رکھتی ہے ۔

 

مطلب یہ کہ چین نے ان جنگی تیاریوں سے امریکہ کو اپنی طاقت بھی دکھا دی اور یہ بتا بھی دیا کہ اگر اس نے تائیوان کے مسئلے میں چین کے خلاف تائیوان کا ساتھ دیا تو اسے اس کے گھمبیر نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

 

چین دراصل نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے سے بہت بپھرا ہوا ہے چین کو یہ گوارہ نہیں ہے کہ امریکہ کا کوئ بڑا رہنما یا وزیر یا کوئ اور مشہور شخصیت تائیوان جاۓ چین کی ان تیاریوں اور دھمکیوں کے بعد امریکہ کے فوجی اور  لڑاکو طیارے سبھی بہت ہوشیار ہو گۓ ہیں ۔

 

یہ خبر بھی سامنے آئ ہے کہ نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے کے دوران چین تائیوان پر حملہ بھی کر سکتا ہے اگر ایسا کچھ ہوا تو چین اور امریکہ کے درمیان جو حالات بن چکے ہیں تو ذرا سی چنگاری بہت بڑی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ۔

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+