آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے بلے بازوں کی فہرست جاری کر دی ، محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی

بریکنگ نیوز ٹوڈ ے : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی  بیٹنگ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، رینکنگ کے مطابق  پاکستان وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  پہلی پوزیشن پر  ہی براجمان ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد رضوان دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ،واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو اپنی بہترین فارم میں کھیل رہے ہیں ، جبکہ ممکنہ  طور پر امید کی جا رہی ہے کہ وہ بابر اعظم سے  بھی  پہلی پوزیشن چھین لیں گے ۔

 

واضح رہے کہ نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم رینکنگ میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

 

مزید پڑھیں : انگلینڈ کے تاریخی دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+