کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا،نوح دستگیر بٹ نے تمام حریفوں کو دھول چٹا دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل  اپنے نا م کر لیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : ویٹ لفٹنگ راؤنڈ  میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے  نوح دستگیر بٹ نے 109پلس ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل  جیت کر  پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل  اپنے نام کیا ،یاد رہے کہ نوح دستگیر نے اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل جوڈو میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے پاکستا ن کے لیے پکلا گولڈ میڈل جیتا ،جبکہ ان کا ایک بیٹا بھی اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہے ۔

 

واضح رہے کہ مجموعی طور پر ایونٹ میں اب پاکستان کے میڈلز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

 

مزید پڑھیں : آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے بلے بازوں کی فہرست جاری کر دی ، محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+