شہباز شریف بھی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کو میرا سلام دیں، ان کی نگرانی میں جو کام ہو رہا ہے بہت اچھی بات ہے،پاکستان کو اس وقت بھائی چارہ  کی ضرورت ہے ،مل کر کام کریں اور عوام کی خدمت کریں ۔

 

نیوز ٹوڈے : سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف اتحادیوں کے ہمراہ  ٹانک پہنچے، ان کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن، امیر مقام اور مولانا اسعد محمود بھی وزیرِ اعظم موجود تھے۔

 

اس موقع  پر حکام کی جانب سے  وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ریلیف کے کاموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

 

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک روڈ وفاقی حکومت بنا کر دے گی، خیبر پختونخوا کی عوام کا پاکستان میں اتنا ہی حق ہے ۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان دیا کہ خیبر پختون خوا کی حکومت سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم میں اضافہ کرے، امدادی رقم 8 سے 10 لاکھ روپے کر دے تو  عوام کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں ۔

 

وزیرِ اعظم نےواضح کیا کہ بلوچستان کی حکومت بھی سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے مکمل تباہ گھر کے مالک کو 5 لاکھ اور جزوی متاثر گھر کو 2 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔

 

نیوز الرٹو ڈے : انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے سب مل کر کام کر رہے ہیں، اس مشکل دور میں اگر پاکستان   عوام کی خاطر مل بیٹھ کر جتنا کام کریں گے ملک کے لیے اتنی بہتری پیدا کر سکتے ہیں.

 

مزید پڑھیں : اہم خبر: حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+