بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ،سرکاری غنڈوں نے رات کی تاریکی میں مسجد کو شہید کر دیا
- 04, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی شہر حیدرآباد میں رات کی تاریکی میں سرکاری غنڈوں نے شدید انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد کو شہید کردیا۔
نیوز ٹوڈے :نیوز ٹوڈے کی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے علاقے شمشاد آباد میں ایک مسجد کی مسماری پر احتجاج کرنے والے مسلم جماعت کے رہنما ؤںسمیت درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
مظاہرین نے بتایا میڈیا کو بتایا کہ میونسپل ادارے کے بدمعاشوں نے مسجد کو رات 3 بجے کے قریب خاموشی سے مسمار کیا۔ فجر کے وقت نمازی جمع ہوئے تھے تو معلوم ہوا کہ مسجڈ شہید ہو چکی ہے ۔
علاقہ مکینوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور مسلم جماعت کے مقامی رہنما کی قیادت میں صبح دس بجے تک سیکڑوں مظاہرین جمع ہوگئے اور سرکاری دفتر کے باہر سراپا احتجاج رہے ۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ میونسپل ادارے نے یہ کارروائی ایک شہری کی درخواست میں کی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مسجد غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے اور یہ زمین حکومت کی ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : مقامی مسلم رہنما نے پولیس کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ اگر ایسا تھا تو متعلقہ ادارے کو پہلے نوٹس دینا چاہیئے تھا۔ کارروائی منہ اندھیرے اور رات کی تاریکی میں کیوں کی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی یہ معاملہ عدالت لے کر جائے گی ۔
مزید پڑھیں : یوکرین کا دعوٰی ہے کہ جنگ کے میدان میں روس اور یوکرین برابر آ چکے ہیں
تبصرے